پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیراعظم کے نام استعفیٰ، آئین کی خلاف ورزی

وزیر اعلیٰ کو استعفیٰ تحریری طور پر گورنر کے نام دینا تھا، عثمان بزدار نے ٹائپ شدہ استعفے میں وزیر اعظم کو مخاطب کر کے دستخط کیے

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا وزیر اعظم کے نام استعفیٰ آئین کے آرٹیکل 130کے سب سیکشن 8 کی خلاف ورزی ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے گورنر پنجاب کو قانونی رائے بھجوا دی۔ خط میں کہا کہ عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کو دیا جو اسے منظور کرنے کے مجاز نہیں تھے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو استعفیٰ تحریری طور پر گورنر کے نام دینا تھا، عثمان بزدار نے ٹائپ شدہ استعفے میں وزیر اعظم کو مخاطب کر کے دستخط کیے۔ خیال رہے کہ عثمان بزدارنے 28 مارچ کو اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.