پاکستان

بلاول بھٹو نے حلف کیوں نہیں اٹھایا؟وجہ سامنے آگئی

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری منگل کو حلف اٹھانے والے ارکان کی فہرست میں شامل نہیں تھے، اس حوالے سے بعض سیاسی حلقے متضاد آراء کا اظہار کر رہے ہیں تاہم انہوں نے بیرون ملک روانگی سے قبل کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو بیرون ملک واپسی کے بعد وزارت کا حلف اٹھا سکتے ہیں جبکہ ایک ذریعے کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کا مشروط فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق انہوں نے وزارت کا حلف محسن داوڑ کی کابینہ میں شمولیت سے مشروط کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری عوامی نیشنل پارٹی اور محسن داوڑ کو وزارتیں دینے کے خواہشمند ہیں اور اتحادیوں کو وزارتیں ملنے کے بعد وزارت کا حلف اٹھائیں گے، ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.