پاکستان

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے سماعت منسوخ

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے عائد شرائط کے خلاف درخواست پر سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے عائد شرائط کے خلاف درخواست پر سماعت کرنا تھی۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے رجسٹرار آفس نے درخواست کی کازلسٹ منسوخ کردی۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے عائد شرائط کے خلاف درخواست کے مدعی وزیر اعظم شہباز شریف ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.