پاکستان

حمزہ شہباز کی حلف کے لئے دوبارہ دائر درخواست پر بھی اعتراض

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے حلف اٹھانے کے لیے دوبارہ دائر کی گئی درخواست پر بھی اعتراض لگ گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کے حلف کے لیے درخواست اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ کی وساطت سے دائر کی گئی۔حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ 16 اپریل کو 197 ووٹ لیکر قائد ایوان منتخب ہو چکا ہوں، قانون کے مطابق گورنر کو وزیر اعلیٰ کا حلف لینا تھا لیکن انکار کر دیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر کے آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں، لاہور ہائیکورٹ گورنر پنجاب کو حلف لینے کے احکامات جاری کرے۔

لاہور ہائیکورٹ آفس کی جانب سے حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں گورنر پنجاب کو فریق بنانے پر اعتراض لگایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.