پاکستان

حکومت قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے کریں گی؛شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں وفاقی کابینہ میں شامل اراکین نے شرکت کی۔وفاقی کابینہ کو ملکی معیشت اور امن و امان سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کابینہ ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ہم نے بڑی محنت سے ایک جھرلو حکومت کو گھر بھیجا۔ان کا کہنا تھا کہ تجربہ کار افراد کابینہ میں ہیں جنہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، آپ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے آپ کو یہ ذمہ داری سونپی، عوام کو جو توقعات آپ سے ہیں آپ خلوص سے پانسہ بدل دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم غربت، بے روزگاری اور افراط زر جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، مشکلات کے خلاف جنگ میں گزشتہ حکومت بری طرح ناکام رہی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے کرنے ہیں، تمام بڑی جماعتوں کا اکٹھا ہونا پاکستان کی تاریخ کا بڑا اتحاد ہے، کون سے وہ اقدامات ہیں جو عوام کے بہترین مفاد میں ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے کیا مسائل ہیں، ان پر بھرپور توجہ دینا ہوگی، دیگر صوبوں کے مسائل پر بھی ہمیں توجہ دینا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.