پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان کی تحریک انصاف کے لئے خطرناک پیش گوئی‘سابق وزیراعظم عمران خان کو جھٹکا دینے والی خبر سامنے آگئی

عمران خان کے بہت سے لوگ ملک سے باہر اور کچھ پکڑے جائینگے، پی ٹی آئی والوں کو مچھ، خیرپور اوراڈیالہ جیلوں میں دیکھ رہا ہو

پیپلز پارٹی کے رہنماء منظور وسان کی تحریک انصاف کے لئے خطرناک پیش گوئی‘سابق وزیراعظم عمران خان کو جھٹکا دینے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بہت سے لوگ 5 دن میں ملک سے باہربھاگ جائیں گے اور کچھ لوگ راستے میں پکڑے جائیں گے، پی ٹی آئی والوں کو مچھ، خیرپور اوراڈیالہ جیلوں میں دیکھ رہا ہوں اور مجھے نظر آرہا ہے کہ اب شاید جیلوں میں جگہ بھی کم پڑ جائے، پی ٹی آئی والوں کو میں جیلوں میں کھانا کھلاں گا اس کا انتظام کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارا احتساب ہورہا تھا تو یہ خوش ہوتے تھے، اب ان کااحتساب ہونے جارہا ہے توعمران خان ناراض ہیں، ابھی تو ابتدا ہوئی ہے، پی ٹی آئی والوں کے بہت کیسز کھلنے والے ہیں، عمران خان پہلے ہم سے حساب مانگتے تھے، اب ہم گھڑی اور ہار کا حساب مانگ رہے ہیں، میرا ہار میری گھڑی میری مرضی ایسا نہیں چلے گا، احتساب سب کا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.