پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا عوام شہباز شریف کو جائز وزیراعظم نہیں مانتی؟ وزیراعظم کو کیا کرنا چاہیے؟ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء جاوید ہاشمی ایسی بات کہہ دی کہ سب دنگ رہ گئے

ایک سیٹ کیلئے میں چپ نہیں رہ سکتا‘ مسلم لیگ ن کو بھی کہتا ہوں یہ جیسے کابینہ بنا رہے ہیں، ایسے نہیں بنے گی، لوگ اس کو قبول بھی نہیں کریں گے

کیا عوام شہباز شریف کو جائز وزیراعظم نہیں مانتی؟ وزیراعظم کو کیا کرنا چاہیے؟ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء جاوید ہاشمی ایسی بات کہہ دی کہ سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کے نام پیغام جاری کیا گیا ہے۔ معروف صحافی اقرار الحسن کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ٹوئٹ کی گئی جس میں جاوید ہاشمی شہباز شریف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اقرار الحسن نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے بھی امپورٹڈ حکومت نامنظور کہہ دیا۔ جاوید ہاشمی کل بھی ٹھیک کہہ رہے تھے اور آج بھی درست فرما رہے ہیں۔ ویڈیو پیغام میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ انتخابات کرانے چاہئیں، ایک سیٹ کیلئے میں چپ نہیں رہ سکتا۔ مسلم لیگ ن کو بھی کہتا ہوں یہ جیسے کابینہ بنا رہے ہیں، ایسے نہیں بنے گی، لوگ اس کو قبول بھی نہیں کریں گے۔ جب تک عمران خان کو ہٹانا تھا، قوم تب تک آپ کے ساتھ تھی، عمران خان کو ہٹانے کے بعد قوم آپ کو جائز وزیر اعظم نہیں مانتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.