پاکستان

عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدہ پر بحال کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ منظورکرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں عہدے پر بحال کیا جائے

عثمان بزدار کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب استعفیٰ منظوری کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا اور اس درخواست پر سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی

تفصیلات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظورکرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں عہدے پر بحال کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے غیر قانونی طور پر عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کیا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کام سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور عثمان بزدار کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب بحال کیا جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کل اس درخواست پر سماعت کریں گے۔

دوسری جانب نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے حلف اٹھانے کے لیے دائر درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کے حلف کے لیے درخواست اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ حمزہ شہباز کی جانب سے دائر درخواست میں گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ 16 اپریل کو 197 ووٹ لیکر قائد ایوان منتخب ہو چکا ہوں، قانون کے مطابق گورنر کو وزیر اعلی کا حلف لینا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.