پاکستان

"گھبرانا نہیں ہے”۔۔۔ کچھ بھی ہو جلسے میں ضرور آؤں گا؛عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود آج ہر صورت مینار پاکستان جلسے میں جانے کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہے جو بھی خطرہ ہو ہر حال می جلسے میں جاؤں گا، مینار پاکستان کا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا،گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے 26 سال مافیا کے خلاف جدوجہد کی، 2 خاندان پاکستان پر بادشاہت کررہے ہیں، تبدیلی کے لیے محنت کی تو کرپٹ ٹولہ ایک ساتھ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیے سسٹم کو تبدیل کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے،مجھے معلوم تھا یہ سب ایک دن اکٹھے ہوجائیں گے، شوگر اور کرپٹ مافیا سب ایک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.