پاکستان

عمران خان کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں انہیں آگاہ کیا گیا تھا کہ لاہور جلسے کے دوران ان کے لیے سکیورٹی تھریٹ  ہے لہذا جلسے سے آن لائن خطاب کر لیں یا اگر بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں تو اس کے شیشے نہ کھولیں۔اب وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کی ہیں۔

شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.