پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف کی واپسی کب ہوگی؟ عمران خان سے جان چھڑوانا کیوں ضروری تھا؟ قائد ن لیگ نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو کیا پیغام دیا؟ بڑی خبر منظر عام پر آگئی

عمران خان نے ہر چیز پر یوٹرن،اس نے جو کچھ کہااس کے الٹ کیا،آئین قانون سے ٹکر لی، بداخلاقی، غنڈہ گردی کا کلچر پروموٹ کیا

نوازشریف کی واپسی کب ہوگی؟ عمران خان سے جان چھڑوانا کیوں ضروری تھا؟ قائد ن لیگ نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو کیا پیغام دیا؟ بڑی خبر منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں قائد ن لیگ نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کے غریب عوام سے کوئی پوچھے آپ کو روٹی، دوائی، چینی، آٹا مل رہا ہے؟بچے سکول جارہے ہیں؟کوئی مجھے عوام سے پوچھ کر بتائے کہ وہ کس حال میں زندگی بسر کررہے ہیں، وہ بجلی کے بل ادا کر پارہے ہیں؟کیا ان کے پاس علاج کرانے کیلئے پیسے ہیں؟ ڈالر کا کیا حال ہے؟ روپے کی قدر مٹی میں مل گئی ہے، معیشت تباہ ہوگئی ہے، اس معیشت کو کھڑا کرنے کیلئے بلاول سے گفتگو ہوئی، معیشت کو بحال کرنا اور ڈالر کو واپس اپنی جگہ پر لانا یہ ایک دن کا کام نہیں ہے، لیکن عمران خان سے جان چھڑوانا بھی بہت ضروری تھا، پاکستان میں عجیب وغریب بدتمیزی کا ماحول بن چکا ہے، کسی بڑے چھوٹے کا ادب رہا ہی نہیں، بداخلاقی کا ماحول بن چکا ہے، پاکستان کی 70سالہ سیاسی تاریخ میں اس طرح کا ماحول کبھی نہیں دیکھا، یہ ماحول عمران خان اور اس کی سیاست نے ملک میں پیدا کیا۔

اس وقت میں نہ مانوں، آئین قانون سے ٹکر لے رہے ہیں، پاکستان میں بے راہ روی پھیلا رہے ہیں، بداخلاقی، غنڈہ گردی کا کلچر پروموٹ کیا ہے، بڑا حیران ہوں کہ یہ ملک کو کس طرف لے کر جارہے ہیں، شکر ادا کرنا چاہیے کہ پاکستان کو اس سے نجات ملی ہے، ہم اس کو بریک لگائی ہے، اب پاکستان کو دوبارہ منزل پر لانا ہے، ہمارے زمانے میں پاکستان ترقی کے عروج پر تھا۔ وہ کہاں ہے جب چینی، آٹا، ادویات لوگوں کو سستی ملتی تھیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، اب یہ جو چیلنج ملا ہے اس سے نمٹنا بہت ضروری ہے، پاکستان کو اس بھنور سے نکالے بغیر بات نہیں بنے گی، ہم پاکستانی ہیں، ہماری رگوں میں پاکستانیت ہے، پاکستان کا خون دوڑ رہا ہے، پاکستان کی عزت خاک میں مل گئی جب جگہ جگہ بھیک مانگتا تھا، پاکستان کا بدترین دور پونے چار سال عمران خان کا دور ہے، ہر چیز پر یوٹرن، جو کچھ کہا سب کچھ اس کے الٹ کیا، کہتا تھا آئی ایم ایف کے پاس گیا تو خودکشی کرلوں گا۔ پاکستان کو ٹھیک کرنا ہے،،پیپلزپارٹی،مولانا فضل الرحمان سمیت پاکستان کی تمام جماعتیں کے پی، پنجاب بلوچستان سندھ کی تمام جماعتوں کو مل کر سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ ہمیں بری الزمہ نہیں سمجھنا چاہیے جب تک ہم اپنی ڈیوٹی ادا نہ کردیں۔ اللہ نے مجھے تین بار ملک کا وزیراعظم بنایا، اب کوشش اور دعا ہے اللہ پاکستان کو کامیابی کی منزل کی جانب رواں دواں کرے۔ بلاول بھٹو کا مشکور ہوں کہ وہ مجھے مبارکباد دینے آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.