پاکستان

شیری رحمان نے پلاسٹک کی بوتلیں استعمال کرنے پر پابندی لگا دی

وزارت ماحولیات میں ناقابل تجدید پلاسٹک بوٹلز اور دیگر اشیا پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اعلان کیا ہے کہ آج سے وزارت موسمیاتی تبدیلی پلاسٹک کی بوتلیں استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے ارتھ ڈے کے موقع پر پلاسٹک کی بوتلیں استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ وزارت ماحولیات میں ناقابل تجدید پلاسٹک بوٹلز اور دیگر اشیا پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اپنی زندگی سے ناقابل تجدید پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرکے کرہ ارض کو بچائیں، اپنے گھر، دفتر اور آس پاس یہ تبدیلی اپنائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ زمینی وسائل کا بیدریغ استعمال آلودگی اوردیگرماحولیاتی مسائل کاسبب بن رہاہے۔ ان کا کہنا تھاکہ گلوبل وارمنگ اورماحولیاتی آلودگی سے ہمارے گلیشیئرز اور جنگلات ختم ہورہے ہیں، جب ہماری زمین سانس لے گی تو ہم بھی سانس لے سکیں گے ورنہ نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.