پاکستان

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے حسین الٰہی کا نام فائنل

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تحریری طور پر درخواست دے دی گئی‘ایم این اے مونس الٰہی، ایم این اے فرخ اقبال اورحسین الٰہی کے دستخط ہیں

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے حسین الٰہی کا نام فائنل‘ مسلم لیگ (ق)نے رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی جس میں مونس الٰہی، شہریار آفریدی اور زین قریشی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کا مل کر چلنے کا سفرکامیابی سے جاری ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق نے رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تحریری طور پر درخواست دے دی گئی ہے جس پر ایم این اے مونس الٰہی، ایم این اے فرخ اقبال اورحسین الٰہی کے دستخط ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.