پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں؟ لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے کیا فیصلہ سنایا؟ تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد ہر کوئی حیران و دنگ رہ گیا

بلدیاتی انتخابات آرڈیننس 2021 کے تحت کرائے جانے ہیں اور آرڈیننس کی مدت ختم ہوچکی، اسے ایکٹ کی شکل نہیں دی گئی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں؟ لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے کیا فیصلہ سنایا؟ تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد ہر کوئی حیران و دنگ رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے فیصلہ سنادیا۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات آرڈیننس 2021 کے تحت کرائے جانے ہیں اور آرڈیننس کی مدت ختم ہوچکی، اسے ایکٹ کی شکل نہیں دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی غیرقانونی ہے۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں انتخابات روکنے کا حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.