پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم کی صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، مبینہ دھمکی میز خط کا معاملہ، خفیہ اداروں کی تحقیقات میں کیا غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت ملے؟ بڑا سچ سامنے آگیا

مبینہ دھمکی میز خط کی خفیہ اداروں نے تحقیقات کی جس میں غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس

وزیراعظم کی صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، مبینہ دھمکی میز خط کا معاملہ، خفیہ اداروں کی تحقیقات میں کیا غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت ملے؟ بڑا سچ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے منٹس اور اعلامیہ بھی پیش کیا گیا۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی ویز داخلہ داخلہ، دفاع، خارجہ امور اور اطلاعات کے وزرا نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی سلامتی کی صورتحال اورمتنازع خط پر بات چیت کی گئی جبکہ وزارت خارجہ کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ بھی دی۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے بتایا کہ مبینہ دھمکی میز خط کی خفیہ اداروں نے تحقیقات کی جس میں غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز سائفر کے معاملے پر غور کیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید بھی شریک ہوئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاس دن 2 بجے طلب کیا گیا تھا۔ جس میں وفاقی وزرا اور تینوں سروسز چیفس نے بھی شرکت تھی۔ اس کے علاوہ ڈی جی ایم او اور آئی ایس آئی بھی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ بتایا گیا تھا کہ اجلاس میں قومی سلامتی کی صورت حال اور متنازع خط کے معاملے پر غور کیا جائے گا اجلاس کے شرکا کو سیکریٹری خارجہ متنازع خط سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.