پاکستان

افطار ڈنر پارٹی، نوازشریف کی دعوت پر بلاول بھٹو کی آمد

افطار کی دعوت پر بلاول بھٹو اور نواز شریف کے درمیان ملکی سیاسی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری لندن میں قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی دعوت افطار پر ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے ہمراہ شیری رحمان،نوید قمر اور قمر زمان کائرہ بھی نواز شریف کی دعوت پر ان کے گھر پہنچے۔اس کے علاوہ اسحاق ڈار،حسین نواز اور حسن نواز سمیت شریف فیملی کے اہم افراد نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار کی دعوت پر بلاول بھٹو اور نواز شریف کے درمیان ملکی سیاسی امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر نواز شریف نے بلاول بھٹو سے مظاطب ہوکر کہا کہ لندن میں آپ ہمارے مہمان ہیں’۔ اس سے قبل بلاول نے نوازشریف اورشریف فیملی کوآج افطارڈنرکی دعوت دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.