پاکستان

حج کوٹے کا اعلان؛دنیا بھر میں پاکستان کا دوسرا نمبر

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حج کوٹے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر دس لاکھ افراد حج بیت اللہ کریں گے۔

حج کوٹہ میں انڈونیشیا کا پہلا اور پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔

2 سالہ کورونا پابندیوں کے بعد سال 2022 میں عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے۔

پاکستان کا حج کوٹہ 81132، بنگلہ دیش کا حج کوٹہ 57 ہزار 585، نائجیریا کا 43 ہزار 8، افغانستان کا 13ہزار 582 اور ترکی کا 37 ہزار 770 ہے۔

برطانیہ 12 ہزار 348، امریکہ 9 ہزار 504 اور فرانس کو 9 ہزار 268 افراد کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔

سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق اس سال 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج ادا نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.