پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ صوبے میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ جائیں گے، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت وفاقی وزرا بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔شہبازشریف کوئٹہ میں امن وامان کی صورتحال پر طلب کئےگئے اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ کوئٹہ میں جگر کے اسپتال کا افتتاح اور کراچی ٹو کوئٹہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورہ کوئٹہ میں وزیراعظم مشرقی بارڈر کی بحالی کا اعلان سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.