پاکستان

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو جھوٹا اور نالائق قرار دے دیا

قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کردیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، پاکستان کے عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں

مسلم لیگ ن کی رہنماء اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جھوٹا اور نالائق قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے بعد آپ کا سازش کا بیانیہ دفن ہوچکا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کردیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، پاکستان کے عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں، جب اتحادی چھوڑ کر چلے گئے تو سازش کا ڈرامہ رچایا۔ ان کا کہنا تھاکہ 8 مارچ کو ٹیلی گرام ملتا ہے اور 27 مارچ تک سوئے ہوئے تھے؟ امریکی عہدے دار کو او آئی سی اجلاس میں کیوں بلایا؟ جو ملک مداخلت کررہا تھا اس کے نمائندے کو دعوت دے کر پاکستان بلایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.