پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

حلف بردار تقریب میں وزیراعظم سمیت ان کی کابینہ کے بعض وفاقی وزرا چیف سیکرٹری پنجاب آئی جی پولیس پنجاب اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے وزیراعلی بننے کے 22 روز بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان سے حلف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت اعلیٰ پنجاب کے منصب کے لئے حلف بردار کی تقریب گزشتہ شام گورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہوئی جہاں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف بردار کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت ان کی کابینہ کے بعض وفاقی وزرا چیف سیکرٹری پنجاب آئی جی پولیس پنجاب اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی درخواست پر گورنر پنجاب کو وزراعلی پنجاب کا حلف لینے کے احکامات جاری کئے اور ساتھ ہی صدر مملکت محمد عارف علوی کو ہدایت کی کہ وہ وزیراعلی پنجاب کی حلف برداری کی تقریب کے لئے کوئی بندہ نامزد کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.