پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز شریف کا اقتدار سنبھالتے ہی بڑا اقدام، نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ پالیسی جاری، نوازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت متعدد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج

ای سی ایل سے جو نام نکالے گئے ہیں ان میں نوازشریف، مریم نواز، شہباز شریف، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام شامل

شہباز شریف کا اقتدار سنبھالتے ہی بڑا اقدام، نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ پالیسی جاری، نوازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت متعدد افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی نئی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)پالیسی کے تحت متعد اہم نام فہرست سے خارج کردیئے گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے متعدد نام بھی ای سی ایل سے نکال دیئے گئے ہیں جن میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیئے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا سلسلہ آئندہ چند روز جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ حکومت نے شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے اور ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.