پاکستانفیچرڈ پوسٹ

لڑکیاں اگر بالغ ہو جائیں تو کیا وہ اپنی مرضی سے شادی کر سکتی ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ نے لڑکیوں کی شادی سے متعلق بڑا فیصلہ سنا ہر طرف کھلبلی مچا کر رکھ دی

لڑکی بالغ‘ریحانہ نے مرضی سے پسند کی شادی کی، بعد میں گھر والوں کے دبا ؤمیں آکر خلع لے کر زیادتی کا مقدمہ درج کرایا گیا

لڑکیاں اگر بالغ ہو جائیں تو کیا وہ اپنی مرضی سے شادی کر سکتی ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ نے لڑکیوں کی شادی سے متعلق بڑا فیصلہ سنا ہر طرف کھلبلی مچا کر رکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے لڑکیوں کی شادی سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی بالغ ہو جائے تو اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد نے زیادتی اور اغوا کے کیس میں سزا پانے والے ملزم عبد الرحمان کی اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ لڑکی ریحانہ کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا، ریحانہ کو کسی نے اغوا نہیں کیا، لواحقین کے مطابق لڑکی کی عمر ساڑھے 14سال ہے قانونا نکاح نہیں کرسکتی۔ لاہورہائیکورٹ نے کہا میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی بالغ ہے جبکہ بہن کے مطابق ریحانہ نے مرضی سے پسند کی شادی کی، بعد میں گھر والوں کے دبا ؤمیں آکر خلع لے کر زیادتی کا مقدمہ درج کرایا گیا۔عدالت نے زیادتی اور اغوا کے کیس میں سزا پانے والے عبد الرحمان کوبری کردیا۔ملزم کے خلاف تھانہ پاکپتن میں زیادتی اور اغوا کا مقدمہ درج تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.