پاکستان

گورنر پنجاب کا صدر مملکت کو خط، خط کے متن میں کیا لکھا تھا؟ تفصیل سامنے آگئی

گورنرپنجاب نے خط میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے استعفے کو متنازع قرار دیا اور کہا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی متنازع ہے

گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ کر نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے سے متعلق آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب کی جانب سے صدر کو لکھا گیا خط 6 صفحات پرمشتمل ہے جس میں انہوں نے حلف نہ لینے سے متعلق آئینی وجوہات سے آگاہ کیا ہے۔ گورنرپنجاب نے خط میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے استعفے کو متنازع قرار دیا اور کہا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی متنازع ہے۔ خط کے متن میں گورنر کا کہنا ہے کہ اپنی ذمہ داریاں آئین کے مطابق ادا کروں گا، اس لیے آپ کوآگاہ کررہاہوں، ہائیکورٹ نے مجھے آپ کو تحریری طور اپنی وجوہات سے آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا، میرے خیال میں یہ حکم دینا درست نہیں۔

خط کے متن کے مطابق تمام ترحالات آپ کے علم میں لارہاہوں تاکہ ضروری کارروائی کی جاسکے، عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلیٰ کا انتخاب شفاف اور غیرجانبدارانہ طور پر کرانے کی ہدایت کی تھی لیکن ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرجانبدار ہوکرنہیں کرایا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیرمنصفانہ، غیرشفاف اور جانبدارانہ طریقے سے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرایا، ڈپٹی اسپیکرکا اقدام عدالت کی ہدایات اور ان کے حلف کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی اسپیکرکے اقدام کے باعث وزیراعلیٰ کے انتخاب کا عمل آئینی اور قانونی حیثیت نہیں رکھتا، موصولہ رپورٹ اور ویڈیوز کے شواہد کی موجودگی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب 73 کے آئین کے مطابق نہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 5 کے تحت وزیراعلی کی حلف برداری کا وقت مقرر نہیں، سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہونے کی دلیل ہے، بطورگورنرایک انتہائی متنازع وزیراعلی سیحلف نہیں لیسکتا، وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی خلاف ورزیوں کا مثالی کیس ہے۔ خط میں گورنر پنجاب نے لکھا ہے کہ آرٹیکل 130 کی شق 8 کیتحت وزیراعلی نے استعفی گورنر کے نام تحریرکرنا تھا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے وزیراعظم کے نام استعفے پر میری آئینی رہنمائی فرمائی جائے اور وزیراعلی کے متنازع الیکشن کے حل کیلئے بھی میری آئینی رہنمائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.