پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کے دور حکومت میں ادویات مہنگی کیوں اور کس کے کہنے پر کی گئیں؟ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سچائی سب کے سامنے لا کر بڑا ہنگامہ برپا کر دیا

ادویات اسکینڈل میں کراچی کے گورنرہاؤس میں بیٹھ کر 5 کروڑ لیا گیا اور ادویات مہنگی کیں: راناثناء اللہ کا سابق حکومت پر الزام

عمران خان کے دور حکومت میں ادویات مہنگی کیوں اور کس کے کہنے پر کی گئیں؟ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سچائی سب کے سامنے لا کر بڑا ہنگامہ برپا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ عمرانی کرپٹ ٹولے کو جتنی جلدی ہٹا دیا جاتا اتنا ہی بہترتھا، جھوٹے مقدمات بناکرمخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ جیلوں میں قید لوگوں کا کھانا بند کیا، میری ادویات بند رکھیں، منی لانڈرنگ کا جھوٹا الزام لگا کر شہباز شریف کو 14 ماہ اور حمزہ شہباز کو 22 ماہ جیل میں رکھا۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ مریم نواز کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، پابند سلاسل کیا گیا، جن خواتین کا سیاست سے تعلق نہیں تھا ان کے خلاف بھی مقدمات بنائے۔ انہوں نے کہا کہ وثوق سے کہتا ہوں میرے خلاف مقدمے کا حکم وزیراعظم ہاس سے دیا گیا، ترقیاتی منصوبوں میں ہمارے خلاف کمیشن کے شواہد ڈھونڈتے رہے مگر ناکام رہے۔ ادویات اسکینڈل کے حوالے سے وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ ادویات اسکینڈل میں کراچی کے گورنرہاؤس میں بیٹھ کر 5 کروڑ لیا گیا اور ادویات مہنگی کردیں۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران حکومت نے جو جو وعدے کیے اس کے برعکس کیا، کشمیر کو مودی کی جھولی میں ڈال دیا، خارجہ تعلقات کا بیڑا غرق کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.