پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہمارے ووٹ کی کیا حیثیت ہے؟ ہمیشہ عمران خان کو صادق اور امین کہا لیکن وہ جھوٹے نکلے؟ بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر مینگل نے بڑا بیان داغ دیا

عمران خان کہتے تھے کہ بی این پی کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں،اب پتہ چلا تمہیں کہ ہمارے ووٹ کی کیا حیثیت ہے

ہمارے ووٹ کی کیا حیثیت ہے؟ ہمیشہ عمران خان کو صادق اور امین کہا لیکن وہ جھوٹے نکلے؟ بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر مینگل نے بڑا بیان داغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے صدر سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے جو کوئی بلوچستان سیدشمنی کریگا تو اس کیاجداد سے بھی دشمنی کرینگے۔ ایک بیان میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں عمراں خان کو صادق وامین کہتا تھا، ایوان میں ہم سے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے ووٹ لیے گئے، ہمارے ووٹ لینے کے بعد آپ کی اکثریت ہوگئی مگر آپ کے وزرا کہتے نہیں تھکتے تھے کہ بی این پی کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب پتہ چلا تمہیں کہ ہمارے ووٹ کی کیاحیثیت ہے۔

بی این پی کے صدر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، کوئی بلوچستان سیدشمنی کریگا تو اس کیاجداد سے بھی دشمنی کرینگے، ہم کسی کو بھی اپنی سر زمین پر میلی نظر ڈالنے نہیں دیں گے۔اخترمینگل نے انکشاف کیا کہ سینیٹ الیکشن میں ایک ایک ووٹ کروڑوں میں بک رہے تھے، پارٹی نے فیصلہ کیا کہ تمام ساتھیوں نیکروڑوں کوٹھوکر مار دی، انہوں نے معنی خیز جملہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منڈی میں بڑے بڑے نواب بکے،لیکن غریب کے بچے نہ بکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.