پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان نے جلسے میں کون سا بلنڈر کر کے اعتراف جرم کرلیا؟ اس کے کیا نتائج نکلیں گے؟ سنیئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کے بڑے دعویٰ نے سنسنی پھیلا دی

عمران خان نے جلسے میں توشہ خانہ سے تحائف لینے اور خریدنے کا بلنڈر کرکے اعترافِ جرم کیا جس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں

عمران خان نے جلسے میں کون سا بلنڈر کر کے اعتراف جرم کرلیا؟ اس کے کیا نتائج نکلیں گے؟ سنیئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کے بڑے دعویٰ نے سنسنی پھیلا دی۔

تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جلسے میں توشہ خانہ سے تحائف لینے اور خریدنے کا بلنڈر کرکے اعترافِ جرم کیا جس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ عمران خان نے جلسے میں بلنڈر کیا اور ایک طرح سے اعترافِ جرم کرلیا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر سڑک بنائی ہے۔ حامد میر کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف کے قواعد و ضوابط پڑھیں تو ان میں لکھا ہوا ہے کہ آپ تحفے کو خرید کر بیچ نہیں سکتے، آپ 30 ہزار روپے کی مالیت تک کا تحفہ رکھ سکتے ہیں لیکن اگر آپ کوئی تحفہ فروخت کرنا چاہتے ہیں تو اس کو براہِ راست فروخت نہیں کرسکتے بلکہ کابینہ ڈویژن کے ذریعے نیلام کرواتے ہیں۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ ایک تو عمران خان نے تحائف خرید کر غلطی کی اور اوپر سے انہیں بیچ کر غلطی کی، اگر آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بن سکتا ہے تو کیا عمران خان کے خلاف ریفرنس نہیں بن سکتا؟ انہوں نے اپنے لیے مسائل کھڑے کرلیے ہیں، اس کے نتائج سنگین ہوسکتے ہیں، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.