پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن کی حکومت کا پہلا تحفہ، پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگا؟ عوام پر پہاڑ توڑ دینے والی خبر سامنے آنے کے بعد سب حیران رہ گئے

مہنگائی سے تنگ عوام پر بجلی اور پیٹرول بم گرانے کی تیاری،پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی ہوگی، پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا

مسلم لیگ ن کی حکومت کا پہلا تحفہ، پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگا؟ عوام پر پہاڑ توڑ دینے والی خبر سامنے آنے کے بعد سب حیران رہ گئے

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے تیل اور بجلی پر سبسڈی واپس لینے کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا مطالبہ تسلیم کرلیا جس کے بعد ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی ہوجائے گی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے۔ واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا،گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر حکام نے کی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کا تیل اور بجلی پر سبسڈی واپس لینے کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے جس کے بدلے آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام میں ایک سال کی توسیع پر رضا مندی ظاہرکردی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اتفاق ہوا ہیکہ سابقہ حکومت کی فیول، تیل اور بجلی پر سبسڈی واپس لی جائے گی، مشن آنے سے پہلے تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا، ساتویں ریویوپراتفاق ہونیکے بعدآئی ایم ایف بورڈ کو بھجوایا جائے گا جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کواگلی قسط کی منظوری دے گا۔پاکستان اور آئی ایم ایف نے تکنیکی سطح پربات چیت منگل سے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے اور تکنیکی مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف مِشن مئی میں پاکستان آئے گا، آئی ایم ایف مِشن کے پاکستان آنے سے پہلے تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔مذاکرات میں اسٹیٹ بینک کی خود مختاری اورمعاشی اصلاحات پر عمل درآمد پر بھی اتفاق رائے ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.