پاکستان

پی ٹی آئی کا شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھٹو کا نواسا اور بے نظیر کا بیٹا  لندن میں نواز شریف سے قومی اسمبلی کی 10سیٹوں کی خیرات لینے گیا۔

ملتان میں خطاب  کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ حکومت نے پہلا کام عوام کی بھلائی کا نہیں کیا بلکہ اپنے لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالے۔ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں آدھے سے زیادہ لوگ ضمانت پر ہیں۔13جماعتوں کا غیر فطری الائنس بکھر جائے گا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جس نے پولیٹیکل فنڈنگ متعارف کرائی ، کیوں کہ ہمارے پاس چوری کا مال نہیں تھا، ہم نے بیرون ملک پاکستانیوں سے امداد طلب کی انہوں نے ایک ہفتے میں 22 کروڑ روپے جمع کرائے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گےکہ جس شخص پر نیب کے مقدمات ہوں ، فرد جرم عائد کی جانی ہو ،وہ پاکستان کی نمائندگی کرے تو ملک کے وقار کو نقصان پہنچتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پٹیشن دائر کررہے ہیں کہ جب تک شہبازشریف مقدمے سے بری نہیں ہوتے،ن لیگ دوسرے رکن کو نامزد کر دے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.