پاکستان

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کا جموں و کشمیر کا دورہ مسترد کردیا

 دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان 24 اپریل کے بھارتی وزیر اعظم کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ 5 اگست 2019 کے بعد سے عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ایسی کئی مایوس کن چالوں کا مشاہدہ کیا جن کا مقصد اصل بنیادی مسائل سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے بڑے حفاظتی حصار میں جموں کا مختصر دورہ کیا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں میں دریائے چناب پر بھارتی پن بجلی منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔ریٹل پن بجلی منصوبے کا بھارتی ڈیزائن پاکستان کی طرف سے متنازعہ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.