پاکستان

ملک میں توانائی کا بحران سنگین؛ شارٹ فال 7 ہزار468 میگاواٹ

 ملک میں توانائی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے اور شارٹ فال ایک بار پھر 7 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرچکا ہے۔ 

ملک میں توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیارکرنے لگا ہے، ذرائع پاورڈویژن نے  بتایا ہے کہ بجلی گھروں کو ایل این جی اور فرنس آئل کی مطلوبہ فراہمی تاحال نہیں ہوسکی، اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند پاور پلانٹس بھی بدستور بجلی کی پیداوار سے قاصر ہیں، جب کہ نندی پور پاور پلانٹ، مظفرگڑھ  اٹلس ٹی پی ایس جامشورو اور متعدد پاور پلانٹس بند ہیں۔ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار468 میگاواٹ ہوچکا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 اور طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ ہے، جب کہ بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار 16 میگاواٹ ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پن بجلی ذرائع سے 3 ہزار 674 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس صرف 786 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9 ہزار 526 میگاواٹ ہے، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار9 ہزار526 میگاواٹ ہے، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس 487 میگاواٹ بجلی پیدا کررہےہیں، سولر پاور پلانٹس سے 104 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، بگاس سے 141 اور ایٹمی بجلی گھر 3 ہزار 312 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.