پاکستان

ایم کیوایم پاکستان اورپیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات

ایم کیوایم کی پہلی ترجیح کےتحت صوبےمیں بلدیاتی قانون بنانے پرزوردیا جائے گا

ایم کیوایم پاکستان اورپیپلزپارٹی کےدرمیان مذاکرات جاری،ایم کیوایم کی پہلی ترجیح کےتحت صوبےمیں بلدیاتی قانون بنانے پرزوردیا جائے گا۔ ذرائع کےمطابق ایم کیوایم کا فوری بلدیاتی قانون کومتفقہ طورپراسمبلی سےپاس کرانےکا مطالبہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم کا سپریم کورٹ کےاحکامات پربلدیاتی نمائندوں کوبااختیاربنانےکا مطالبہ ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ حلقہ بندیوں کےلیےمتعلقہ اداروں سےمتفقہ طورپربات کےلیےمذاکرات میں اتفاق کیا جائےگا۔ اس کےعلاوہ مذاکرات میں باہمی اتفاق سےجعلی ڈومیسائل کےمعاملےکوبھی حل کیا جائےگا، دونوں جماعتوں کا تمام چیزوں کی مانیٹرنگ کےلیےکمیٹیاں بنانےکا فیصلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کےدوسرے مرحلےمیں وزارتیں،ضلع اموراورگورنرشپ پرمشاورت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.