پاکستان

آپ نےکیا جناب عالیٰ لگا رکھی ہے,جسٹس فائزعیسٰی کا سوال

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ نے کیا جناب عالیٰ لگا رکھی ہے ، ملزم کا نام کیوں نہیں بتا رہے

سپریم کورٹ میں غیرت کے نام پرقتل کے مقدمے میں ملزم کے منفرد نام کے باعث اس وقت صورتحال دلچسپ ہوگئی جب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تین بارملزم کا نام پوچھا تو وکیل صفائی نے ایک ہی جواب دیا ” جناب عالیٰ“۔ تفصیلات کے مطابق وکیل کی جانب سے بار بار جناب عالیٰ کہنے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ نے کیا جناب عالیٰ لگا رکھی ہے ، ملزم کا نام کیوں نہیں بتا رہے ، ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا نام ہی ” جناب عالیٰ“ ہے ، اس لیے میں جناب عالیٰ کہہ رہاہوں ، وکیل کی بات سن کر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا ۔

دوران سماعت کیس میں ناقص تفتیش کا پہلو سامنے آیا جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ ملزم کے خلاف کوئی گواہ یا شواہد ہیں ؟ بتایا گیا کہ مقتولہ کی بہن واحد گواہ تھیں ان کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا ۔ جسٹس قاضٰ فائز عیسیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پاکستان میں انصاف بڑی بولی دینے والے کیلئے بک رہاہے ، کرپشن پر پولیس کا شکریہ ادا کرتاہوں ، پولیس والے ملزمان کو کہتے ہیں کہ قتل کر دو کیس ہم خود خراب کر دیں گے ، کیا اس ملک میں خاتون کے قتل کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈی آئی جی مردان کو دو ہفتوں کے بعد ذاتی حیثیت میں طلب کر لیاہے اور ریمارکس دیئے کہ ناقص تفتیش کرنے والے افسران کو یقینا اپنے عہدوں سے معطل ہو جانا چاہیے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.