پاکستان

عوام کی بڑی تعداد نے وزیراعظم شہباز شریف پر معیشت بہتر کرنے کا اعتماد ظاہر کر دیا

ملک کی سیاسی سمت کو درست سمجھنے والوں میں 4 فیصد کمی ہوئی اور یہ تعداد 29 فیصد سے گھٹ کر 25فیصد پر آگئی ہے

نئے سروے رپورٹ میں عوام کی بڑی تعداد نے ن لیگی صدر و وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کی حکومت پر معیشت بہتر کرنے کیلئے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پلس کنسلٹنٹ کا عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے سامنے آیا ہے جس کے مطابق 33 فیصد افراد معاشی سمت کا رخ ٹھیک دیکھ رہے ہیں۔ اس سے پہلے جنوری 2022 میں 26 فیصد افراد معیشت کا رخ درست سمت میں دیکھ رہے تھے۔ سروے کے مطابق معیشت کا رخ غلط سمت سمجھنے والوں کی تعداد 14 فیصد کمی کے بعد 56 فیصد رہ گئی ہے۔ جنوری میں 70 فیصد لوگ سمجھتے تھے کہ معیشت کی سمت غلط رخ پرہے۔ ملک کی سیاسی سمت کو درست سمجھنے والوں میں 4 فیصد کمی ہوئی اور یہ تعداد 29 فیصد سے گھٹ کر 25فیصد پر آگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.