پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری:صدر نے وزیر اعظم آفس کو جوابی خط لکھ دیا

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے معاملے پر ایوان صدر نے وزیر اعظم آفس کو جوابی خط لکھ دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کی آئینی وجوہات کے متعلق گورنر پنجاب کا خط وزیرِ اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردیا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے 23 اپریل کو صدر مملکت کو یاد دہانی کا خط لکھا تھا تاہم اب ایوان صدر کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کی وجوہات بیان کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق صدرعارف علوی نے گورنر پنجاب کا خط اپنے نوٹ کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس بھجوا دیا اور لکھا کہ ‘گورنر پنجاب کا خط اپنی وضاحت خود ہے، اسے دیکھ لیجیے’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.