پاکستان

لاہور سے ایران جانے والی مال گاڑی بولان میل سے ٹکرا گئی

لاہور سے ایران جانے والی مال گاڑی سبی کے قریب ریلوے اسٹیشن پر کھڑی بولان میل سے ٹکرا گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ سبی کے قریب پیرو کنری ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں لاہور سے ایران جانے والی مال گاڑی انجن کے بریک فیل ہونے کے باعث پہلے سے کھڑی بولان میل سے ٹکرا گئی۔ریلوے حکام کے مطابق بولان میل سے ٹکرانے کے بعد مال گاڑی کی چار بوگیاں جب کہ بولان میل کا انجن اور دو خالی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔حادثے میں مال گاڑی کاگارڈ ، بولان میل کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے سبی منتقل کردیا گیا، خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ۔

حادثے کے بعد کوئٹہ سبی ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس ریلویز کوئٹہ علی محمد آفریدی ریلوے کے عملے کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.