کراچی یونیورسٹی میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق
کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود ایک وین میں دھماکا ہوا ہے جس کے سبب 5 افراد جاں بحق ہوگئے
کراچی یونیورسٹی کے اندر موجود ایک وین میں دھماکا ہوا ہے جس کے سبب 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کھوج نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے اندر موجود ایک وین میں دھماکا ہوا ہے جس کی آواز دور تک سنائی دی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف پھیل گیا۔ دھماکے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتی ہی، رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
Explosion heard within the premisea of Karachi University.
The nature of the blast is yet to be known. pic.twitter.com/xZMiIDseom
— Muhammad Usman Mallick (@MUsmanMallick) April 26, 2022
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہوا، دھماکے کے سبب وین میں آگ لگ گئی تاہم دھماکے کی نوعیت کا حتمی اندازہ لگایا جارہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ گاڑی مسکن چورنگی کے گیٹ سے جامعہ کراچی میں داخل ہوئی، دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جن میں غیرملکی اساتذہ بھی شامل ہیں۔
ایس پی گلشن اقبال نے کہا ہے کہ دھماکے میں پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، گاڑی پر بال بیئرنگ کے نشانات ملے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم جائے وقوع کا معائنہ کررہی ہے۔