پاکستان

وزارتوں کے قلم دان سونپ دیے گئے

خرم دستگیر کو وزارتِ توانائی، سردار ایاز صادق کو اکنامک افیئرز کی وزارت کا قلم دان دے دیا گیا

وفاقی وزراء و وزیرِمملکت کو ان کی وزارتوں کے قلم دان سونپ دیے گئے، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے۔ رکنِ قومی اسمبلی خرم دستگیر کو وزارتِ توانائی، سردار ایاز صادق کو اکنامک افیئرز کی وزارت کا قلم دان دے دیا گیا۔ ریاض حسین پیر زادہ کو وزارتِ انسانی حقوق جبکہ مرتضیٰ جاوید عباسی کو وزارتِ پارلیمانی امور کا وزیر بنادیا گیا۔ رکنِ قومی اسمبلی محمد ہاشم نوتیزئی کو وزیرِ مملکت برائے توانائی کا قلم دان دے دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.