پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حمزہ شبہاز کے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کا معاملہ، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم ہاؤس کو جوابی خط میں کیا تحریر کیا؟ سب کچھ سامنے آگیا

ڈپٹی اسپیکرکا اقدام عدالت کی ہدایات اور ان کے حلف کیخلاف ورزی، حمزہ شہباز کا انتخاب درست نہیں ہوا اس لیے وہ ان سے حلف نہیں لے سکتے

حمزہ شبہاز کے وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کا معاملہ، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم ہاؤس کو جوابی خط میں کیا تحریر کیا؟ سب کچھ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے معاملے پر ایوان صدر نے وزیر اعظم آفس کو جوابی خط لکھ دیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کی آئینی وجوہات کے متعلق گورنر پنجاب کا خط وزیرِ اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 23 اپریل کو صدر مملکت کو یاد دہانی کا خط لکھا تھا تاہم اب ایوان صدر کی جانب سے وزیراعلی پنجاب سے حلف نہ لینے کی وجوہات بیان کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدرعارف علوی نے گورنر پنجاب کا خط اپنے نوٹ کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس بھجوا دیا اور لکھا کہ ‘گورنر پنجاب کا خط اپنی وضاحت خود ہے، اسے دیکھ لیجیے’۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے خط میں لکھا تھا کہ ڈپٹی اسپیکرکا اقدام عدالت کی ہدایات اور ان کے حلف کی خلاف ورزی ہے، حمزہ شہباز کا انتخاب درست نہیں ہوا اس لیے وہ ان سے حلف نہیں لے سکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.