پاکستانفیچرڈ پوسٹ

دعا زہرہ کا نکاح نامہ منظر عام پر آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے حیران ردعمل جاری کر دیا

یہ نکاح قانونی نہیں ہے کیونکہ دعا صرف 14 برس کی ہے لہذا ظاہر ہے کہ بچی کو نکاح پر مجبور کیا گیا: بختاور بھٹو زرداری

دعا زہرہ کا نکاح نامہ منظر عام پر آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے حیران ردعمل جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن سے ملنے والی کراچی کی رہائشی دعا زہرہ کا نکاح نامہ سامنے آنے پر بختاور بھٹو زرداری نے بھی رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو نے دعا زہرہ کا نکاح نامہ شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کیا۔ بختاور بھٹو نے کہا کہ یہ نکاح قانونی نہیں ہے کیونکہ دعا صرف 14 برس کی ہے لہذا ظاہر ہے کہ بچی کو نکاح پر مجبور کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لڑکے پر اغوا کا مقدمہ دائر کرنا چاہیے اور کم عمری کی شادی کے نکاح نامے پر دستخط کرنے والے نکاح خواں کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ پولیس نے دعا زہرہ کو پاکپتن سے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ، اس حوالے سے دعا کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.