پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اگر مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو پاسپورٹ نا ملا اور وہ عمرے پر نا جا سکیں توکیا کریں گی؟ مسلم لیگ ن کے ورکرز کے لئے اہم خبر

لاہورہائیکورٹ کے ایک ہی دن میں دوسرے جج نے مریم نواز کی پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

اگر مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو پاسپورٹ نا ملا اور وہ عمرے پر نا جا سکیں توکیا کریں گی؟ مسلم لیگ ن کے ورکرز کے لئے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے ایک ہی دن میں دوسرے جج نے مریم نواز کی پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے جس پر عدالت نے گزشتہ روز سماعت بھی کی اور ای سی ایل رولز طلب کیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد لیگی رہنما کی درخواست نئے بینچ کے روبرو لگانے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوائی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس اسجد جاوید گھرال کو بینچ میں شامل کیا اور ان کے ساتھ جسٹس باقر نجفی بینچ کا حصہ تھے تاہم درخواست پر سماعت جب شروع ہوئی تو جسٹس باقر نجفی نے بتایا کہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد یہ بینچ بھی تحلیل کیا جاتا ہے۔ جسٹس اسجد کی جانب سے معذرت کے بعد ایک بار پھر مریم نواز کی درخواست پر سماعت کا معاملہ چیف جسٹس کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.