پاکستانفیچرڈ پوسٹ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا معاملہ، کون کون سے نام منظر عام پر آئے؟ تفصیلات سامنے آنے کے بعد قومی سیاست میں ہنگامہ برپا ہوگیا

ق لیگ کے حسین الٰہی ' جی ڈی اے کے غوث بخش مہر' راجہ ریاض یا نور عالم خان کی طرف سے آج درخواست جمع کروائے جانے کا امکان

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا معاملہ، کون کون سے نام منظر عام پر آئے؟ تفصیلات سامنے آنے کے بعد قومی سیاست میں ہنگامہ برپا ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو تاحال قائد حذب اختلاف کے لیے دو درخواستیں موصول ہوئیں جن میں (ق) لیگ کے مونس الٰہی نے تین دستخطوں کے ساتھ حسین الٰہی کے لیے درخواست جمع کروائی ہے جب کہ جی ڈی اے کے غوث بخش مہر نے بھی درخواست جمع کروا رکھی ہے۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق راجہ ریاض یا نور عالم خان نے تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو درخواست جمع نہیں کروائی ہے تاہم راجہ ریاض یا نور عالم خان کی طرف سے آج درخواست جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نور عالم خان کو 12 ارکان نے دستخط کرکے دیے اور راجا ریاض کو بھی 8 سے 10 ارکان نے دستخط کر کے دیے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق قائد حذب اختلاف کا حتمی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی تمام درخواستیں دیکھ کر کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.