پاکستان
پٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پنجاب بھر میں پٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
اوگرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اپنی انفورسمنٹ ٹیمیں پنجاب کے مختلف علاقوں میں روانہ کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیمیں بھیجنے کا مقصد ڈیزل کے غیر قانونی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔