پاکستان
چیئرمین FBR اور EOBI کو ہٹا دیا گیا
کابینہ کےاجلاس میں چیئرمین ایف بی آراشفاق احمد خان اورچیئرمین ای اوبی آئی کوہٹانےکی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ کےاجلاس میں چیئرمین ایف بی آراشفاق احمد خان اورچیئرمین ای اوبی آئی کوہٹانےکی منظوری دے دی گئی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کردیا جس کےمطابق گریڈ 21 کےافسرعاصم احمد کوچیئرمین ایف بی آرمقررکیا گیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آراورچیئرمین ای اوبی آئی کوہٹانےکا فیصلہ وزیرِ اعظم شہبازشریف کی زیرِصدارت ہونےوالےوفاقی کابینہ کےاجلاس میں کیا گیا۔ کابینہ کےاجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا منظوری کےلیےپیش کیےگئےجبکہ 2 ایجنڈا آئٹمزپیش ہوئے۔ اجلاس میں کابینہ کوریٹائرمنٹ ڈائریکٹری،امن وامان کی صورتِ حال اورتوانائی کےامورپربریفنگ بھی دی گئی