پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کی دو ہفتےکی کارکردگی رپورٹ آگئی

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےوزیراعظم شہبازشریف کی دوہفتےکی کارکردگی کا جائزہ پیش کردیا

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےوزیراعظم شہبازشریف کی دوہفتےکی کارکردگی کا جائزہ پیش کردیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دو ہفتے میں کرکےدکھایا ہے، روئے، پیٹےنہیں۔ آٹا چینی گھی کےستائےعوام کو سستی اشیاء کی فراہمی شروع ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے چینی 85 سے  70 روپے، 10 کلو آٹا 550 سے 400 کردیا ہے۔ 4 سال میں جو مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچا دی گئی تھی، اس میں بتدریج واپسی کا آغازکردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے دوہفتےمیں وہ کام کردکھائےجوعمران صاحب چارسال میں سوچ بھی نہیں پائے انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت نے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکم دیا، دو ہفتے میں بجلی کے 27 میں سے 20 پیداواری یونٹس چلا دئیے ۔ بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے تیل اور گیس کی فراہمی کے ریکارڈ مدت میں اقدامات کئے گئے اور ایک سال سے تکنیکی خرابیوں سے بند پڑے کارخانے پھر سے زندہ ہونے لگے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 4 سال سے بند اسلام آباد میٹروکا منصوبہ چاردن میں چلا دیا، موٹر وے پر میٹرو کا سٹیشن بنانے کا اقدام کیا دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی رفتار بڑھائی۔ بلوچستان کے غریب ترین 5 لاکھ لوگوں کوبےنظیرانکم سپورٹ پروگرام سے امداد دینے کا اعلان کیا۔ سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ’عمران خان صاحب اسے کہتےہیں عملی خدمت، پاکستان اسپیڈ کے ساتھ‘۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی سمت سے پرامید پاکستانیوں کی شرح کا جنوری 2022 سے اپریل 2022 کا موازنہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.