پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان پوسٹ کا محکمہ بھی کرپشن کا گڑھ بن گیا ، کتنے کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں؟ ہوشر باء انکشافات منظر عام پر آنے کے بعد سب حیران رہ گئے

پاکستان پوسٹ کے چند اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے انڈر کریڈٹ کی مہریں لگا کر(یو ایم ایس)سروس فراہم کی ہے

پاکستان پوسٹ کا محکمہ بھی کرپشن کا گڑھ بن گیا ، کتنے کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں؟ ہوشر باء انکشافات منظر عام پر آنے کے بعد سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ میں ارجنٹ میل سروس کوریکارڈ میں درج کیے بغیر ڈاک ارسال کرنے کی مد میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہواہے۔ ارجنٹ میل سروس(یو ایم ایس)کی مد میں پاکستان پوسٹ کے خزانے میں کچھ جمع تو نہیں کرایا گیا تاہم پاکستان پوسٹ کے چند اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے انڈر کریڈٹ کی مہریں لگا کر(یو ایم ایس)سروس فراہم کی ہے۔ ذرائع کو حاصل ہونے والی دستاویز کے مطابق پاکستان پوسٹ میں ارجنٹ میل سروس کی مد میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے اور پاکستان پوسٹ میں عملے کے چند اراکین کی جانب سے یو ایم ایس کی فیس خزانے میں جمع کرائے بغیر ہی مختلف اداروں کو سروس فراہم کردی ہے ، اور یو ایم ایس کی مد میں لی جانے والی رقم مبینہ طور پر اپنی جیبوں میں ڈالی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے 750یو ایم ایس کی رقم بھی پاکستان پوسٹ کے خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی ، ایکسپریس کو حاصل دستاویز کے مطابق پاکستان پوسٹ کے کلر ک محمد شفیق ان بے ضابطگیوں میں ملوث ہے جس کیخلاف انکوائری میں بے ضابطگیاں ثابت ہوگئی ہیں اور جعلی سٹیمپ لگا کر یو ایم ایس سروس مختلف اداروں کو فراہم کی گئی۔ اس سلسلے میں ڈی جی پاکستان پوسٹ خالد جاوید سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ میں کرپشن کسی صورت قابل قبول نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.