پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نئے آرمی چیف کی تقرری کیسے اور کب ہوگئی؟ یہ تقرری کون کرے گا؟ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بولتی بند کر دی

نئے آرمی چیف کا تقرر وزیر اعظم کا اختیار ہے ، فوج کے خلاف بات کرنا سازش کے زمرے میں آتا ہے ، آئین اور قانون میں اس کی سخت سزا ہے

نئے آرمی چیف کی تقرری کیسے اور کب ہوگئی؟ یہ تقرری کون کرے گا؟ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بولتی بند کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کریں گے ، نئے آرمی چیف کا تقرر وزیر اعظم کا اختیار ہے ، فوج کے خلاف بات کرنا سازش کے زمرے میں آتا ہے ، آئین اور قانون میں اس کی سخت سزا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں بڑے واضح طور پر لکھا ہے کہ حکومت گرانے میں کوئی سازش نہیں ہوئی ، اس کے بعد اب کوئی ابہام نہیں رہ جاتا ، مداخلت کا سازش سے کیا تعلق ہے ، عمران خان 7 مارچ کو آنے والے خط پر 28 مارچ تک منہ پر تالے ڈالے کیوں بیٹھے رہے ، اگر کوئی سازش تھی تو پہلے ہی معاملہ کیوں نہیں اٹھایا لیکن جب انہیں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی اور اپنی شکست کا یقین ہوگیا تو سازش کا ڈرامہ رچادیا اس کے باوجود حکومت اس معاملے پر کمیشن بنانے کا سوچ سکتی ہے لیکن اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا جب فیصلہ ہوگا تو بتا دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سڑکوں پر انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے ، انتقام ہماری ڈکشنری میں ہے نہ ہی اس کا ہمارے پاس وقت ہے لیکن قانون اپنا راستہ بنائے گا اور جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی ، فرح کے معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں ان پر جو الزامات ہیں ان کی تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا جب کہ انتخابات سے پہلے الیکشن اور دیگر ریفارمز ہوں گی ، الیکشن ریفارمز پر تحریک انصاف کو بھی دعوت دیں گے وہ پارلیمنٹ میں آئیں اور اس پر بات کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.