پاکستانفیچرڈ پوسٹ
اسٹیبلشمنٹ اور اعلیٰ عدلیہ آئین اور قانون کے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کر رہے ہیں، عمران خان کیوں؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا سوال اٹھا دیا
ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی غیر آئینی مداخلت کا گلہ رہا، اسی طرح عدلیہ سے آئین کا تحفظ نہ کرنے کی شکایت رہی: خواجہ آصف
اسٹیبلشمنٹ اور اعلیٰ عدلیہ آئین اور قانون کے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کر رہے ہیں، عمران خان کیوں؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑا سوال اٹھا دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوال کیا ہے کہ آج اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ہیں تو عمران خان اورحواری گالیوں پر کیوں اتر آئے ہیں؟ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ "ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی غیر آئینی مداخلت کا گلہ رہا، اسی طرح عدلیہ سے آئین کا تحفظ نہ کرنے کی شکایت رہی۔موجودہ صورتحال میں خدانخواستہ مارشل لا لگ جاتا توروایات کے عین مطابق تھا۔آج اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ہیں تو عمران خان اورحواری گالیوں پر کیوں اتر آئے ہیں؟”