پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کل بلانے کا اعلان لیکن اس اجلاس میں کس معاملہ پر بحث ہو گئی؟ تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد ایک نیا کٹا کھل گیا
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کے انتخاب کے بعددوبار ہ اجلاس کل ہوگا جس میں وزیرا علی پنجاب کے چناپر بحث ہو گی
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر کل بلانے کا اعلان لیکن اس اجلاس میں کس معاملہ پر بحث ہو گئی؟ تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد ایک نیا کٹا کھل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کل بلا لیا گیا ہے جس کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قوائد و ضوابط بھی جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں کل کے اجلاس میں مہمانوں کا داخلہ بند ہے ،ارکان اسمبلی موبائل فون اپنے ساتھ نہیں لے کر جاسکتے اور صحافیوں کا بھی پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند ہے جبکہ خواتین اراکین اسمبلی اپنا ہینڈ بیگ بھی اسمبلی میں نہیں لے جا سکیں گی۔ متحدہ اپوزیشن نے کل کے اجلاس کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ، پیپلز پارٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو لاہور پہنچنے کا حکم دے دیا ہے اوراتحادی گروپ جن میں علیم خان ، ترین گروپ اور چھینہ گروپ شامل ہیں ان کو بھی اجلاس میں حاضری یقین بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔