پاکستان

مریم نواز کا ورکرز کنونشن سے خطاب، عمران خان کو پاگل اور توشہ چور قرار دیدیا

سازشی خط کی ٹیں ٹیں سنتے ہوئے دماغ پک گیا، توشہ خان کچھ دن بعد چوکوں چوراہوں پر کھڑا سازشی خط دکھا دکھا کر پیسے مانگ رہا ہوگا

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کو پاگل، توشہ خان، توشہ خور، توشہ چور قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے کھوکھر ہاؤس میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا رونا دھونا اس لیے ہے کہ اداروں نے آئین کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سازشی خط کی ٹیں ٹیں سنتے ہوئے دماغ پک گیا، توشہ خان کچھ دن بعد چوکوں چوراہوں پر کھڑا سازشی خط دکھا دکھا کر پیسے مانگ رہا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی عمران خان کو پاگل خانے کی بس میں سوار کرا دے، یہ پاگل خانے کے پاگلوں کو بھی پاگل کر دے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشی خط پر قومی سلامتی کمیٹی سے عمران خان کو منہ توڑ جواب ملا،عارف علوی، اسد قیصر، قاسم سوری اور گورنر پنجاب عمران خان کے ذاتی ملازم ہیں، جتنی چاہے دیر کر لو حمزہ شہباز حلف اٹھا کر رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ توشہ خان، توشہ خور، خط چھوڑ،کارکردگی دکھا، رپورٹ کارڈ دکھا کہ تو نے کیا کیا ہے؟ شکر کرو ابھی عدالتوں نے تمھارے خلاف فیصلہ کیا ہے، تمھیں اٹھا کر جیل میں نہیں پھینکا ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ یادر کھو عمران خان اگلی تقرریوں کا فیصلہ تمہاری دھونس،غنڈہ گردی پر نہیں بلکہ میرٹ پر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مرچیں اس لیے لگ رہی کہ اسے نقل کر کے پاس ہونے کی عادت پڑگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.