پاکستان

بلاول بھٹو کو وزارت خارجہ کا منصب سنبھال پر ایرانی وزیر خارجہ کی مبارکباد

ایرانی وزیر خارجہ اور بلاول بھٹو دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی اہمیت اجاگر کیا

ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللیہان نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبار کباد دی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللیہان اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے چیئر مین پیپلز پارٹی کو وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کی اہمیت اجاگر کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر حمایت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان نے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.